Tuesday, 20 November 2012

Israeli aggression against innocent citizens of Gaza

ہم غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دنیا کے تمام امن پسند اور انسان دوست ممالک سے اپیل کرتے ہیں کے اسرائیلی حملے بند کروانے کیلئے انسانی حقوق کی کھلے عام پامالی پر ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ۔ہمیں انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے اسرائیل پر دباؤ بڑھانا چاہیے تاکہ غزہ کے معصوم شہریوں کا قتل عام بند ہو سکے ۔اسرائیلی جارحیت کو روکا نہ گیا تو لوگوں کا انسانی حقوق پر سے ایمان اٹھ جائے گا ۔اسرائیل کی یہ وحشیانہ جارحیت کسی اژدہا سانپ کی طرح معصوم و بے گناہ شہریوں کو نگلتی جارہا ہے اور اسکی بھوک مٹنے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔آزادی پسند امریکہ و اسرائیل نہ جانے کیوں فلسطینیوں کی آزادی صلب کرنا چاہتے ہیں ۔اسرائیل کی یہ بربریت انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی ہے ۔دیس فاؤنڈیشن پاکستان غزہ کے مظلوم و معصوم شہریوں کے بیہمانہ قتل عام پر اجتجاج کرتی ہے اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق پر کام کرنے والے ممالک سے اپیل کرتی ہے کہ اسرائیلی حملے بند کرانے کیلئے جلد از جلد ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔

No comments:

Post a Comment