اہمیت
عامہ کے تمام معاملات سے متعلق معلومات تک رسائی اٹھارویں ترمیم کے تحت اب
پاکستانی شہریوں کا بنیادی آئینی حق بن چکا ہے لیکن بہت سے دوسرے حقوق کی طرح عوام
کے اس حق پر بھی سیاست ہی ہورہی ہے پاکستان کے عوام کو ان کا یہ حق کیسے ملے گا یہ
کوئی نہیں جانتا۔ پارلیمنٹ نے ترمیم میں( انیس اے ) کو متعارف کرا کے تمام شہریوں
کو یہ حق دے دیا ہے اور عام معلومات تک رسائی کو ممکن بنا دیا ہے ۔ملک میں شفافیت
کو فروغ دینے کےلئے یہ اہم قدم اٹھایا گیا۔
لیکن اس
ائینی حق کے باوجود شہریوں کے اس حق کو مجروح کیا جا ریا ہے اور انہیں معلومات تک
رسائی نہیں دی جا رہی بلکہ اس کی راہ میں روکاوٹیں حائل کی جا رہی ہیں جو کہ نہایت
افسوس ناک اور غیر قانونی عمل ہے ۔ یوٹیوب پر پابندی لگانا بھی اسی امر کی کڑی ہے
اور حکومت اس پابندی کو برقرار رکھے ائین کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔اس حق کے حصول
کےلئے شہریوں کو عدالت سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ عام شہری معلومات تک رسائی کو
یقینی بنایا جا سکے۔
No comments:
Post a Comment