Sunday 14 October 2012


خداوندا ملالہ کو حیات شادماں دینا
میں سرحد پار
غیروں کو کوئی الزام دوں کیسے
مجھے اچھا نہیں لگتا
مگر اک بات واضح اور سچی ہے
مرے اپنے قبیلے میں

کئی عفریت باقی ہیں
جو شیطانوں کے ساتھی ہیں
کسی پورس کے ہاتھی ہیں
میں جو بھی لفظ آب زرسےلکھتا ہوں
انہیں ہرگز نہں بھاتا
کسی شاخ ِ محبت پر کوئی کونپل اگر پھوٹے
تو اسکو نوچ لیتے ہیں
اگر تاریکی شب میں
کوئی قندیل روشن ہو تو گھبر ا کر
بجھا دیتے ہیں پل بھر میں
یہ ضحن رنگ و بو کو بھی
جلا دیتے ہیں پل بھر میں
نشان عزم و ہمت کو
مٹا دیتے ہیں پل بھر میں
یہ چمگادڑ یہ تاریکی کے باشندے
خرابی کے نمائندے
ازل ہی سے
یہ کب چاہت کے حامل ہیں
مرے پرکھوں کے قاتل ہیں
خداوندا مجھے ان سے نمٹنے کا مسلسل حوصلہ دینا
میری بچی ملالہ کو
حیات شادماں کے ساتھ
تازہ ولولہ دینا
تحریر : (سید مسعود کاظمی ملتان )
Photo: خداوندا ملالہ کو حیات شادماں دینا 
 میں سرحد پار 
غیروں کو کوئی الزام دوں کیسے 
مجھے اچھا نہیں لگتا 
مگر اک بات واضح اور سچی ہے 
مرے اپنے قبیلے میں 
کئی عفریت باقی ہیں 
جو شیطانوں کے ساتھی ہیں 
کسی پورس کے ہاتھی ہیں 
میں جو بھی لفظ آب زرسےلکھتا ہوں 
انہیں ہرگز نہں بھاتا 
کسی شاخ ِ محبت پر کوئی کونپل اگر پھوٹے 
تو اسکو نوچ لیتے ہیں 
اگر تاریکی شب میں 
کوئی قندیل روشن ہو تو گھبر ا کر 
بجھا دیتے ہیں پل بھر میں 
یہ ضحن رنگ و بو کو بھی 
جلا دیتے ہیں پل بھر میں 
نشان عزم و ہمت کو 
مٹا دیتے ہیں پل بھر میں 
یہ چمگادڑ یہ تاریکی کے باشندے 
خرابی کے نمائندے 
ازل ہی سے 
یہ کب چاہت کے حامل ہیں 
مرے پرکھوں کے قاتل ہیں 
خداوندا مجھے ان سے نمٹنے کا مسلسل حوصلہ دینا 
میری بچی ملالہ کو 
حیات شادماں کے ساتھ 
تازہ ولولہ دینا 
                تحریر :                               (سید مسعود کاظمی ملتان )

No comments:

Post a Comment