Wednesday, 26 December 2012

منفرد شاعرمنیر نیازی



منفرد شاعرمنیر نیازی
اردو اور پنجابی کے منفرد شاعرمنیر نیازی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گہری بات کو آسان الفاظ ميں کہنے کا ہنر خوب جانتے تھے۔۔۔ مرحوم کےاشعار کی تازگی اہل ذوق آج بھی محسوس کرتے ہيں ۔۔۔ منير نيازی کی چھٹی برسی پر ان کے ادبی کارناموںپر دیس فاؤنڈیشن پاکستان ان کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے لئے دعائے مغفرت کرتی ہے
منیر نیازی کا نام سنتے ہی اہل زبان انکی شاعری پر داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے اردو اور پنجابی زبان میں لازوال شعری تخلیقات شاعری سے شغف رکھنے والوں کی نظر کی۔ ان کی شاعری میں رومان، تخیل اور یاد ماضی کے رنگ نمایاں نظر آتے ہیں ۔
منیر نیازی کی شاعری اج بھی جب دھنوں پر سنائی دیتی ہے تو سننے والے سحر زدہ معلوم ہوتے ہیں۔ ان کے گیت آج بھی جذبات کی تسکین کا باعث ہیں ۔
 

No comments:

Post a Comment