پاکستانی
فلموں میں ایک طویل عرصے تک اپنی آواز کا جادو جگانے والی سریلی ترین گلوکارہ مہناز بیگم انتقال کر گئی ہیں۔
انیس سو
اٹھاون میں کراچی میں پیدا ہونے والی مہناز کی والدہ کجن بیگم بھی برصغیر کی نامور
گلوکارہ تھیں۔ ہم ان کی وفات پر انتہائی غمزدہ ہیں اور دعا گو ہیں کہ خداوند ان کو
جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔دیس فائونڈیشن ان کی وفات پر کل ایک دعائیہ
نشست کا اہتما م کر رہی ہے ۔اۤپ سے التماس ہے کہ ۤاپ سب بھی انکی مغفرت کےلئے دعا
کریں
مہناز نے
اپنے گلوکاری کے سفر کا آغاز دورانِ تعلیم ہی کر دیا تھا اور انہوں نے ریڈیو، ٹی
وی اور فلموں کے لیے ڈھائی ہزار سے زائد گانےگائے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان سے
گلوکاری شروع کی تھی اور پاکستان ٹی وی پر موسیقار سہیل رعنا نے انہیں متعارف
کروایا۔ جلد ہی ان کی شہرت ٹی وی سنٹر سے فلم انڈسٹری تک پھیل گئی اور پھر وہ
پاکستان کی ایک بہترین پلے بیک سنگر کے طور پر سامنے آئیں۔ وہ غزل اور ٹھمری کی
بہترین گلوکارہ تھیں اور انہوں نے پاکستان کی فلمی صنعت کے دورِ عروج میں مہدی حسن
کے ساتھ مل کر متعدد یادگار گانے گائے۔
اس کے
علاوہ مہناز نے محرم الحرام کے حوالے سے ٹی وی اور ریڈیو پر سینکڑوں نوحے اور
مرثیے بھی پڑھے تھے۔
No comments:
Post a Comment